احمدآباد: گجرات کے عازمین حج کو مفت میں میڈیکل کٹ تقسیم کرنے کی انوکھی پہل کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن نے اے بی سی گروپ کی کلینک کا۔جائزہ لیا اور اے بی سے گروپ کے صدر جے اے شیخ ( منا بھائی) و عازمین سے خصوصی گفتگو کی۔ اس تعلق سے منا بھائی (munna bhai) نے کہا کہ احمد آباد کے جمال پور علاقے میں ان کی اے بی سی گروپ کی ایک کلینک ہے جس میں وہ فزیو تھیراپی کا لوگوں کا علاج کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سال 2030 میں حج پر جانے والے عازمین نے حج کو کو فری میڈیکل تقسیم کرنے کے لیے لیے پہلی مرتبہ کی انتظامات کیے گئے ہیں جس میں احمد آباد سے سے سفر حج پر جانے والے عازمین کو ایک بکس میں ہر طرح کی دوائیاں بالکل مفت میں بطور ہدیہ دی جا رہی ہیں۔ جسے وہ اپنے ساتھ سفر حج پر لے جا سکتے ہیں اور اگر ان کو سفر ہے اس کے دوران کسی طرح کی صحت خراب ہوتی ہے تو وہ یہ دوائی کھا کر صحت یاب ہو سکتے ہیں اور انہیں مہنگی دوائیاں خریدنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔
- یہ بھی پڑھیں:
Gujarat Board 12th Result شیخ یاسمین بانو عظمت علی نے ہندی میڈیم سے 99.88 پرسنٹائل حاصل کیا
انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلی بار اس طریقے سے عازمین کو مفت میں میڈیکل کٹ دینے کا کا پہل کی ہے ہم آئندہ آئندہ سالوں میں بھی اس طریقے سے خدمت انجام دیتے رہیں گے اب تک ہم نے 200 سے زائد تقسیم کی ہے اور ہر روز بڑی تعداد میں لوگ لوگ آ کر یہ دوائیاں حاصل کر رہے ہیں اور ہمیں دعائیں دے رہے ہیں اور جب تک عازمین سفر حج پر جائیں گے تب تک ہم ان کو اس طریقے سے دوائیاں مفت میں دیتے رہیں گے۔ وہیں میڈیکل کٹ حاصل کرنے والے عازمین نے بھی بتایا کہ کہ جیسے یہ معلوم ہوا کہ اے بی سی گروپ کی جانب سے مفت میڈیکل کی دی جا رہی ہے ہم نے اسی گروپ کی کلینک پر آنے کے بارے میں سوچا اور منا بھائی سے بات کی اور آج ہم یہاں میڈیکل کٹ لینے آیا ہمیں دیکھ کے بہت اچھا لگا کیونکہ اس میں ہر طرح کے ہر مرض کی دوائیاں دی جا رہی ہیں۔ اور وہ بھی بالکل مفت اس سے ہمیں کافی فائدہ پہنچے گا۔