ETV Bharat / state

National Unity in Rath Yatra احمدآباد کی رتھ یاترا میں قومی یکجہتی کا دلکش منظر

author img

By

Published : Jun 22, 2023, 5:29 PM IST

Updated : Jul 5, 2023, 9:56 AM IST

احمدآباد میں جگن ناتھ مندر سے بھگوان جگن ناتھ کی 146ویں رتھ یاترا نکالی گئی جہاں قومی اتحاد کی مثال پیش کی گئی اور کبوتر اڑا کر امن کا پیغام دیا گیا۔ Jagannath Rath Yatra

احمدآباد کی رتھ یاترا میں قومی یکجہتی کا دلکش منظر نظر آیا

احمدآباد: احمدآباد کے جمال پور میں موجود جگن ناتھ مندر سے بھگوان جگن ناتھ کی 146ویں رتھ یاترا نکالی گئی۔ احمدآباد میں گزشتہ 146 سالوں سے رتھ یاترا دھوم دھام سے نکالی جاتی ہے۔ بھگوان جگن ناتھ ہر سال اشاڑی بیج کو اپنی بہن سبھدرا اور بھائی بلرام کے ساتھ شہر کی یاترا کرتے ہیں۔اس موقع پر قومی اتحاد کی مثال پیش کرتے ہوئے احمدآباد کے دریاپور میں کبوتر اڑا کر رتھ یاترا پر امن کا پیغام دیا اور مہنت دلیپ داس جی کو پگڑی پہنا کر بھائی چارے و ہم آہنگی کی مثال پیش کی گئی۔ اس موقع پر جمال پورا، کھاڑیہ، میونسپل کارپوریشن اور مختلف راستوں پر مسلم برادری کے لوگوں نے رتھ یاترا کا استقبال کیا اور مہنت دلیپ داس جی کو پھولوں کا ہار پہنا کر مباکباد دی گئی۔ ساتھ ہی احمدآباد کے دریاپور میں جوش وخروش کے ساتھ رتھ یاترا کا استقبال مسلم برادری کے لوگوں نے کیا اور قومی اتحاد کا پیغام دیا۔

18817803

اس موقع پر بڑی تعداد میں مسلم گھروں کے بچے اور نوجوانوں نے رتھ یاترا کو دیکھنے کے لیے کھڑے نظر آئے۔ اور کانگریس کے لیڈر نیرو بکشی نے بھی رتھ یاترا پر امن بھائی چارے کا پیغام دیا۔ تاہم مسلم برادری کے لوگوں نے رتھ یاترا پر دریاپور کے ماحول اور پرانی رتھ یاترا کو بھی یاد کیا۔ وہیں رتھ یاترا پر تعزیہ کمیٹی احمدآباد کے چیئرمین رفیق نگری نے کہا کہ ہم گزشتہ 25 سالوں سے کبوتر اڑا کر رتھ یاترا پر امن و امان کا پیغام دیتے ہیں۔ اس سال بھی ہم نے جگن ناتھ جی کی رتھ یاترا کا استقبال دریاپور میں جوش وخروش کے ساتھ کیا۔ ہم نے پانچ کبوتر اڑائے اور مہنت دلیپ داس کو پگڑی پہنائی۔ رتھ یاترا میں قومی یکجہتی اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔

Last Updated : Jul 5, 2023, 9:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.