ریاست گجرات میں کورونا کے نئے معاملات میں کمی نظر آرہی ہے، وہیں اس مہلک وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
کورونا وائرس سے اب تک ریاست میں 3646 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران8 افراد ہلاک 996 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، وہیں 1447 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
ریاست میں اب تک کل 160722 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 142799 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 14277معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے71 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 14206 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 5426621 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں165 احمدآباد میں 160 وڈودرا میں 70 گاندھی نگر میں 24 بھاونگر میں5 بناس کانٹھا میں 16 راجکوٹ میں 56 سریندر نگر میں 15 پاٹن میں27 امریلی میں 18جام نگر میں 45 اور مہسانہ میں 32 کچھ میں 21 معاملے درج ہوئے ہیں۔