کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں ہلاک شدگان کی کل تعداد 4376 پر پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ وہیں 410 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں اب تک کل 259095 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبکہ ریاست میں کورونا صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 250056 ہوگئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 702 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 4665 معاملے ایکٹیو ہے۔ ان میں سے 48 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جب کہ 4617 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں89 سورت میں 69 وڈودرا میں 65 گاندھی نگر میں 4 بھاونگر میں 2 بناس کانٹھامیں 0 راجکوٹ میں 45 سریندر نگر میں 2 پاٹن میں 0 امریلی میں 2 جام نگر میں 3 مہسانہ میں 6 کچھ میں 10 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔