کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں ہلاک شدگان کی کل تعداد 4387 پر پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔ جب کہ 316 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
ریاست میں کورونا صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 353703 ہوگئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 335 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 33 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جب کہ 3417 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں72 سورت میں 39 وڈودرا میں 67 گاندھی نگر میں 5 بھاونگر میں 1 بناس کانٹھا میں 2 راجکوٹ میں 35 سریندر نگر میں 2 پاٹن میں 0 امریلی میں 1 جام نگر میں 6 مہسانہ میں 7 کچھ میں 8 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔