گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 4450 پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں کورونا کے 1580 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ریاست میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 275238 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 989 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 7321 ہے جس میں سے 71 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 7250 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 443 سورت میں 405 وڈودرا میں 112گاندھی نگر میں 16 بھاونگر میں 4 بناس کانٹھا میں 0 راجکوٹ میں 109 سریندر نگر میں 4 پاٹن میں.13 امریلی میں 7 جام نگر میں 12 مہسانہ میں 28 کچھ میں 10 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔