کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3396 تک پہنچ گئی ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1442 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں اب تک کل 130391 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 110490 پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1204 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات: کورونا کے 1408 نئے کیسز درج
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا کے 16505 معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے 92 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں تو وہیں 16413 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 4110186.ٹیسٹ ہوے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سور ت میں 182
- احمدآباد میں 160
- وڈودرا میں 94
- گاندھی نگر میں 24
- بھاونگر میں 16
- بناس کانٹھا میں 41
- راج کوٹ میں 111
- سریندر نگر میں 28
- پاٹن میں 34
- مریلی میں 34
جام نگر میں 102 اور مہسانہ میں 48 اور کچھ علاقوں سے 30معاملے درج کیے گئے ہیں۔