ریاست گجرات میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے لیکن کورونا سے ہلاک ہونے والے معاملے کبھی کم تو کبھی زیادہ ہو رہے ہیں، اور ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3800 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3815 ہوگئی ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سات افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1124 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
خیال رہے کہ گجرات میں اب تک کل 190361 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 174088 ہوگئی ہے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1116 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 12458 معاملے ایکٹیو کیسز ہیں ان میں سے 74 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 12384 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
وہیں دوسری جانب گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 6923993 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ گجرات کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں 158، احمدآباد میں 218، وڈودرا میں 96، گاندھی نگر میں 36، بھاونگر میں پانچ، بناس کانٹھا میں 52، راجکوٹ میں 55، سریندر نگر میں 45، پاٹن میں 34، امریلی میں 11، جام نگر میں 17، مہسانہ میں 60 اور کَچھ میں 23 معاملے درج ہوئے ہیں۔