اطلاعات کے مطابق وانگت کنگن کے چار نوجوان نارناگ سے پانچ کلومیٹر دور گورو حاپتنار پیدل مچھلیاں پکڑنے کے لئے گئے تھے۔ تاہم ادھر ایک ریچھ نے ان پر حملہ کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک نوجوان کو ریچھ اٹھا کر لے گیا جبکہ دوسرا شخص وہیں بے ہوش ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اُن کے باقی ساتھیوں نے اسے کسی طرح پیدل میلوں دور نارناگ پہنچایا جہاں سے گاڑی کے ذریعے اسے ہسپتال لے جاتے وقت راستے میں ہی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجے کے لیے سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ادھر پولیس وائلڈلائف اور مقامی لوگوں نے فوراً نوجوان کی تلاش شروع کر دی۔ تاہم دیر رات گئے سب خالی ہاتھ واپس لوٹے۔
یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ : کورونا وائرس کے درمیان یوم مزدورخاموشی سے منایا گیا
خیال رہے کہ اس علاقے میں موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل سرینگر سے تعلق رکھنے والا پی ایچ ڈی اسکالر بھی اسی نارناگ میں غائب ہو گیا تھا جو آج تک نہیں مل سکا۔