ضلع گاندربل کے منی سکریٹریٹ احاطے میں پیر کو سرپنچ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ضلع کے پنچوں، سرپنچوں اور مقامی لوگوں کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔
کانفرنس کے دوران سرپنچوں نے ضلع انتظامیہ کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور مختلف محکمہ جات سے وابستہ چند افسران کو توصیفی اسناد سے بھی نوازا۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ضلع کی سرپنچ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ 'پنچ، سرپنچ عوام اور انتظامیہ کے مابین ایک پُل کے مانند ہیں۔'
کانفرنس منعقد کرنے کا مقصد بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ضلع انتظامیہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے اور اس کانفرنس کے ذریعے ایسے فعال افسران کی پذیرائی مقصود تھی۔'
کانفرنس کے دوران ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ ڈی سی گاندربل شفقت اقبال نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔