ETV Bharat / state

کنگن میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر - گاندربل مکان خاکستر

Residential house gutted in Kangan Ganderbalوانگت کنگن میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں رہائشی مکان اور اس میں موجود املاک خاکستر ہو گئیں، تاہم آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

کنگن میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر
کنگن میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 7:53 PM IST

کنگن میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے وانگت، کنگن علاقے میں آگ کی ایک واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کی سہ پہر اچانک عبد الرشید بحران ولد نذیر احمد بحران نامی ایک شہری کے ایک منزلہ مکان سے آگ بھڑک اٹھی۔ مکان میں موجود بالن، گھاس اور کوئلے کے ذخیرے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی اور آناً فاناً پورے ڈھانچے کو اپنی زد میں لے لیا۔

مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی، لیکن آگ اس وقت بھانک تھی کہ اسے کنٹرول کرنا ممکن نہ ہو سکا۔ آگ بجھانے کے لیے کنگن سے بھی ریسکیو ٹیمیں پہنچیں تاہم تب تک آگ نے اپنا کام کر لیا تھا۔ آتشزدگی میں گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کے سبب رہائشی مکان اور اس میں موجود سامان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ آگ لگنے کی وجہ کا فوری طور پر پتہ نہ چل سکا ہے۔ وہیں اس ضمن میں مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کی خاطر تحقیقات کا آغاز کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:Houses Gutted in Kangan کنگن میں بھیانک آتشزدگی، تین مکان خاکستر

ادھر، مقامی باشندوں نے متاثرہ خاندان کی مدد کے لیے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے وہیں انہوں نے علاقے میں فائر سروس اسٹیشن قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ اس طرح کی واردات کے دوران آگ بجھانے والا عملہ دیر سے پہنچنے کے سبب لاکھوں روپے مالیت کی املاک تباہ ہو جاتی ہیں، لوگوں نے بتایا کہ بار ہا گزارشات کے باوجود علاقے میں فائر اسٹیشن قائم نہیں کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.