ETV Bharat / state

گاندربل میں پانچ افراد کی جائیدادیں اٹیچ :پولیس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 9:31 PM IST

Property Attached In Ganderbal پولیس نے گاندربل میں منگل کے روز پانچ اشتہاری مجرموں کی غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کیا ہے۔ مذکورہ پانچ مجرم پولیس کو ایف آئی زیر نمبر 120/2009 زیر دفعہ 2/3ایکٹ اور 83 سی آر پی سی کے تحت مطلوب ہے۔

properties-of-five-criminals-who-went-to-pakistan-were-attached-in-ganderbal-police
گاندربل میں پانچ مجرموں کی جائیدادیں اٹیچ :پولیس

سرینگر: گاندربل پولیس نے منگل کے روز پانچ اشتہاری مجرموں کی جائیدادوں کو ضبط کیا، جو پاکستان چلے گئے ہیں۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منگل کے روز ایڈیشنل موبائیل مجسٹریٹ گاندربل کے حکم کے تحت سی آر پی سی کے سیکشن 82 اور گورنمنٹ آرڈر زیر نمبر 12/DM/GBLکے تحت پولیس نے پانچ اشتہاری مجرموں کی غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ پانچ اشتہاری مجرم ہتھیاروں کی تربیت حاصل کرنے کی خاطر پاکستانی زیر قبضہ کشمیر چلے گئے اور وہ ایف آئی زیر نمبر 120/2009 زیر دفعہ 2/3ایکٹ اور 83 سی آر پی سی کے تحت پولیس کو مطلوب ہے۔
موصوف ترجمان کے مطابق محمد یوسف عرف یوسف نسیم ولد محمد یعقوب سعید شاہ ساکن ژونٹ ولی وار کی ایک کنال 19مرلہ اراضی زیر خسرہ نمبر 41,42,47,49کو ضبط کیا گیا۔
ان کے مطابق ژونٹ ولی وار گاندربل میں ہی بشیر احمد ولد عبدالکریم وانی ساکن ژونٹ ولی وار وتہ لار کی ایک کنال 17مرلہ اراضی زیر خسرہ نمبر 883,637,288 کو بھی سیل کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ژونٹ ولی وار میں ہی محمد رفیق ولد لال دین چچی ساکن ژونٹ ولی وار کی گیارہ مرلہ اراضی زیر خسرہ نمبر 130,128,129,314کو ضبط کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

گاندربل کے ژونت ولی وار میں مجرم محمد سخی ولد محمد یونس شاہ ساکن ژونٹ ولی وار کی دو کنال پندرہ مرلہ اراضی اور ہلال احمد ولد حبیب اللہ ساکن قصبہ لار کی 121/4مرلہ اراضی کو بھی سیل کیا گیا ہے۔
موصوف ترجمان کے مطابق ابتک ایف آئی آرزیر نمبر 120/2009 کے تحت پولیس نے وسطی ضلع گاندربل میں نو مجرموں کی 27.1 کنال اراضی کو ضبط کیا ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.