گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے گورنمنٹ ڈگری کالج کے احاطہ میں سائبر کرائم اور سائبر سکیورٹی کے عنوان پر یک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت کالج کی پرنسپل پروفیسر فوزیہ فاطمہ نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد بشیر میر نے سائبر کرائم اور سائبر سکیورٹی کے موضوع پر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دی، پولیٹیکل سائنس کی پہلے سمسٹر کی طالبہ عالیہ نے اس پروگرام کی نظامت کی۔ Cyber Fraud Awareness Programme in Ganderbal
مزید پڑھیں:Crime Against Women پلوامہ کے خواتین ڈگری کالج میں خواتین کے خلاف جرائم کے عنوان سے پروگرام
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سائبر فراڈ سے تحفظ کے لیے اپنی ذاتی تفصیلات جیسے آدھار کارڈ کی معلومات، بینک کی تفصیلات، PAN ،CCV اور OTP کسی سے شیئر نہ کریں۔ اس پروگرام میں مذکورہ کالج کی پرنسپل کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈکوارٹر گاندربل غلام حسن نے پروگرام میں موجود تمام بچوں اور پروفیسرز کو سائبر کرائم جیسے واقعات سے بچنے کی ترغیب دی اور انہیں باضابطہ طور پر سائبر کرائم کا شکار ہونے سے بچنے کی ترکیب بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص سائبر فراڈ کا شکار ہوچکا ہے تو اس کی جانکاری پولیس اہکاروں کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے معاملہ کو حل کیا جاسکے۔