ETV Bharat / state

Ganderbal's Gunai Mahalla گاندربل کے گنائی محلہ میں بندروں سے مقامی لوگوں کی زندگی درہم برہم - گاندربل کے گنائی محلہ

گاندربل کے گنائی محلہ میں بندروں کی یلغار سے مقامی لوگ پریشان ہیں، مقامی لوگوں کے مطابق پاور ہاؤس کے آس پاس جھاڑیوں اور درختوں کو بندروں نے پناہ گاہ بنا لیا ہے۔ آوارہ بندروں کی بڑی تعداد کے نتیجے میں مقامی لوگ گھروں سے باہر نکلنے میں خوف کر رہے ہیں۔

Etv Bharatوسطی گاندربل کے گنائی محلہ میں بندروں کی افراتفری سے مقامی لوگوں کی زندگی درہم برہم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 6:39 PM IST

وسطی گاندربل کے گنائی محلہ میں بندروں کی افراتفری سے مقامی لوگوں کی زندگی درہم برہم

گاندربل: وسطی ضلع گاندربل کے گنائی محلہ فراؤ سمبل گنڈ علاقے میں، بندروں کی یلغار سے مقامی لوگ پریشان ہوگئے، جس کی وجہ سے اب لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہوگیا ہے، مقامی لوگوں نے بتایا کہ فراؤ سمبل گنڈ علاقے میں غذا کی تلاش کے لئے نزدیکی جنگل سے بندروں کی ایک بڑی تعداد نے نزدیکی علاقے، گنائی محلہ بستی میں داخل ہوکر پاور ہاؤس کے جھاڑیوں میں پناہ لیا ہے۔ بندروں کا جھنڈ نہ صرف اچانک گھروں کے اندر داخل ہوتے ہیں بلکہ یہاں پر کھڑی فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برس سے پاور ہاؤس کے افسران سے، جھاڑیوں اور درختوں کو کاٹنے کے لئے درخواست کر رہے، تاہم وہ اس سلسلے میں کوئی کاروائی نہیں کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں دن بھر یہاں ان بندروں کا جھنڈ رہتا ہے، وہ کھڑی فصلوں کے ساتھ ساتھ میوہ باغات کو بھی نقصان پہنچا رہے، اور مقامی لوگوں پر بھی حملہ کرتے ہیں، جس کی وجہ سے لوگ خوف ذدہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Bear Attack In Ganderbal گاندربل میں ریچھ کے حملے میں معمر شہری زخمی

مقامی لوگوں کے مطابق آوارہ بندروں کی بڑی تعداد کے نتیجے میں مقامی لوگ خاص کر خواتین، بچے اور بزرگ گھروں سے باہر نکلنے میں خوف کر رہے، مقامی لوگوں نے وایڈلایف حکام اور بستی کے نزدیک پاؤر ہاؤس کے افسران سے ان آوارہ بندروں کو قابو کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ھے تاکہ مقامی بستی کے لوگ بندروں کی افراتفری اور نقصانات سے محفوظ رہ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.