ETV Bharat / state

Panzan Kangan Encroachment تجاوزات ہٹا کر سڑک کشادہ کرنے کا مطالبہ

ایک جانب حکومت ڈیولپمنٹ خصوصاً سڑکوں کی کشادگی، میگڈمائزیشن انجام دے رہی ہے تو وہیں بعض مقامات پر سڑکوں، گلی کوچوں پر ناجائز قبضہ کو ہٹائے جانے کے حوالہ سے خاطر خواہ انتظامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔ angan Residents Demand action against encroachment

author img

By

Published : Dec 20, 2022, 1:51 PM IST

Panzan kangan encroachment : تجاوزات ہٹا کر سڑک کشادہ کرنے کا مطالبہ

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں کنگن سب ڈویژن کے پنزن علاقے کے باشندوں نے انتظامیہ کے تئیں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تجاوزات ہٹا کر سڑک کو کشادہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ درجنوں رہائشیوں کے لیے مخصوص 22فٹ رابطہ سڑک پر بعض خود غرض عناصر نے قبضہ کیا جس کے باعث عوامی عبور و مرور کے لیے فقط 3فٹ کا ہی ایک تنگ راستہ باقی رہ گیا۔ Link road Encroachment in panzan Kangan Residents Demand action

تجاوزات ہٹا کر سڑک کشادہ کرنے کا مطالبہ

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ رابطہ سڑک پر قبضہ کے حوالہ سے انہوں نے کئی بار حکام کے ساتھ رابطہ قائم کیا تاہم حکام نے کبھی بھی اس جانب توجہ نہیں دی۔ مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’تجاوزات ہٹانے کے بر عکس حکام نے اسی تنگ راستہ پر ایچ ٹی ترسیلی لائن کے لیے کھمبے اور ایک پائپ لائن نصب کی۔‘‘ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر تجاوزات ہٹائے بغیر ہی اسی تنگ راستہ پر بجلی پول نصب کیے گئے تو اس سے غیر قانونی قبضہ کو جواز حاصل ہوگا جس کے خلاف مستقبل میں کبھی بھی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ تنگ راستہ کے سبب انہیں عبور و مرور میں کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔ مریضوں کو اسپتال اور اسکولی بچوں کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے حکام سے تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لانے اور رابطہ سڑک کی اصل حالت کو بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.