ETV Bharat / state

گاندربل: واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہونے سے عوام پریشان - محکمہ جل شکتی

ضلع گاندربل کے ہیڈر میدان اور گھٹلی باغ علاقے میں قائم واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہونے کے سبب لوگوں کو پینے کے صاف پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

گاندربل: واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Oct 1, 2021, 5:54 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے ہیڈر میدان علاقے کے باشندوں نے ضلع انتظامیہ سمیت محکمہ جل شکتی کے تئیں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں کئی سال قبل واٹر فلٹریشن پلانٹ تعمیر کیا گیا تھا تاہم فلٹریشن پلانٹ کو پوری طرح فعال نہیں بنایا گیا جس کے سبب لوگوں کو پینے کے پانی کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گاندربل: واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

مقامی باشندوں نے بتایا کہ محکمہ جل شکتی نے لاکھوں روپے خرچ کرکے فلٹریشن پلانٹ تعمیر کیا، اس میں جدید مشینری بھی نصب کی تاہم انکے مطابق چند پائپیں نصب نہ کیے جانے کے باعث جدید پمپ ہنوز ناکارہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلٹریشن پلانٹ پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ محکمہ جل شکتی کی جانب سے علاقے میں وقت پر اور مناسب مقدار میں پانی سپلائی نہ کیے جانے کے سبب لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی حاصل کرنے کے لیے میلوں کا سفر طے کرنا پڑتا ہے جس کے سبب انہیں مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ اور دور جدید میں بھی علاقے کے لوگ ندی نالوں کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: زوجیلا و زیڈ موڈ سرنگوں کی تعمیر پالیمانی انتخابات سے پہلے مکمل ہوگی: نتن گڈکری

انہوں نے محکمہ جل شکتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’کثیر آبادی کو پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم رکھا گیا ہے۔‘‘

انہوں نے علاقے میں تعمیر کیے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کو فعال بنائے جانے اور کثیر آبادی کو پینے کا صاف پانی فراہم کیے جانے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.