ضلع گاندربل کے چیرون، کنگن علاقے میں گزشتہ شب نا معلوم افراد نے بٹ محلہ رابطہ سڑک کی کھدائی کی۔
مقامی باشندوں کے مطابق علاقے میں جے سی بی مشین کی آواز سنائی دینے کے فورا بعد لوگ گھروں سے باہر آ گئے اور انہوں نے جے سی بی کو سڑک کی کھدائی کرتے ہوئے پایا۔
انکے مطابق مقامی باشندے جمع ہونے کے ساتھ ہی ’شر پسند‘ جے سی بی کو لیکر موقع سے فرار ہو گئے۔
سڑک کی کھدائی کے معاملے کو لے کر مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انکے مطابق رابطہ سڑک کی کھدائی کے بعد کثیر آبادی کا زمینی رابطہ ضلع صدر مقام سے منقطع ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں: گاندربل: بینک عملہ کے خلاف احتجاج، اقربا پروری کا الزام
مقامی باشندوں کے مطابق وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ سڑک کی کھدائی کیونکر اور کن افراد نے انجام دی۔
انہوں نے متعلقہ حکام سے شر پسندوں کو حراست میں لیکر انکے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔