ETV Bharat / state

گاندربل: رہنمایانہ اصول بالائے طاق - مرکزی حکومت

وسطی کشمیر کے علاقہ کنگن میں عالمی وبا کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنمایانہ اصولوں خصوصاً سماجی فاصلے کا لحاظ نہیں رکھا جا رہا ہے۔

گاندربل: رہنمایانہ اصول بالائے طاق
گاندربل: رہنمایانہ اصول بالائے طاق
author img

By

Published : Aug 25, 2020, 2:29 PM IST

وسطی کشمیر میں ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں قائم جموں و کشمیر بینک کی شاخ کے باہر عوام کا کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے، جس وجہ سے سماجی دوری جیسے رہنمایانہ اصولوں پر پابندی کے ساتھ عمل نہیں ہو پا رہا ہے۔

علاقہ کنگن میں قائم بینک کی شاخ کے باہر درجنوں افراد قطار میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کرتے دکھائی دے رہے ہیں جس سے مقامی آبادی اور بینک کے آس پاس دکانداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

گاندربل: رہنمایانہ اصول بالائے طاق

مقامی دکانداروں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’عالمی وبا کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اور اس طرح عوام کی بھیڑ ایک جگہ جمع ہونے سے وائرس کے پھیلنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔‘‘

حیران کن طور پر بینک میں رقم جمع کرنے یا نکلانے سے زیادہ اُن افراد کی قطار لمبی ہیں جو صرف اپنے کھاتوں میں مرکزی اسکیموں کے تحت رقومات جمع ہونے کی چیکنگ کے لیے بینک کا رخ کر رہے ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد اور خواتین کے کھاتوں میں مرکزی حکومت نے کچھ امدادی رقم جمع کی ہے جس کی تصدیق کے لیے یا رقم نکالنے کے لیے عوام بینک کا رخ کر رہی ہے۔

مقامی دکانداروں نے بینک انتظامیہ سے صارفین کو رہنمایانہ اصولوں کی پاسداری خصوصا سماجی فاصلے پر عمل پیرا کرانے کی تلقین کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.