ETV Bharat / state

گاندربل میں برڈ فلو کے خدشات، کئی پرندوں کی موت - محکمہ اینمل ہنسبنڈری

ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں 'برڈ فلو کے خدشات' ظاہر ہونے کے بعد انتظامیہ نے مردہ پائے گئے پرندوں کو جانچ کے لیے بھیج دیا۔

گاندربل میں ’برڈ فلو کے خدشات‘،کئی پرندوں کی موت

author img

By

Published : Mar 1, 2021, 4:30 PM IST

ضلع گاندربل کے بملونا اور پانزن علاقے میں کئی کوے مردہ پائے گئے جس کے بعد مقامی لوگ خوفزدہ ہوگئے اور انتظامیہ کو مطلع کیا۔

محکمہ اینمل ہسبنڈری کی ٹیم نے فوری طور علاقے کا دورہ کر کے رہنمایانہ خطوط کی پاسداری عمل میں لاتے ہوئے مردہ پرندوں کو دفن کر دیا۔ جبکہ نمونے اور جانچ کے لیے ایک کوے کو لیباریٹری روانہ کر دیا گیا۔

گاندربل میں ’برڈ فلو کے خدشات‘،کئی پرندوں کی موت

اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکڑوں کا کہنا تھا کہ 'لوگوں کو ایسی صورتحال میں گھبرانے کے بجائے فوری طور انتظامیہ کو مطلع کرنا چاہئے۔'

واضح رہے کہ انتظامیہ نے پرندوں کی حادثاتی موت سے متعلق محتاط رہنے اور فوراً اس کی اطلاع دینے کی گزارش کی ہے تاکہ کم سے کم وقت میں ضروری اقدامات کئے جاسکیں۔

اس سے قبل جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھی پرندوں کی حادثاتی موت کے بعد جانچ سے برڈ فلو کی تصدیق ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.