ETV Bharat / state

گاندربل : گنگرہامہ کی عوام کا انتطامیہ کے خلاف احتجاج - فاقہ کشی کے شکار

مقامی مزدوروں نے کہا کہ وہ نالہ سندھ سے اپنا اور اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالتے تھے مگر حکومت نے جب سے ٹھیکیداروں کے حوالے کیا تب سے وہ فاقہ کشی کے شکار ہوگئے ہیں۔

گنگرہامہ کے عوام کا انتطامیہ کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jan 29, 2021, 7:08 PM IST

ضلع گاندربل کے گنگرہامہ علاقے میں نالہ سندھ سے روزگار کمانے والے مقامی افراد نے ضلع انتظامیہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔

عوام کا کہنا ہے 'احتجاجی مظاہرین میں شامل مقامی لوگ دن بھر محنت مزدوری کرکے نالہ سندھ سے تعمیراتی مواد نکال کر اپنا اور اہل خانہ کا پیٹ پالتے تھے تاہم ضلع انتظامیہ کی جانب سے نالہ سندھ سے تعمیراتی مواد ٹھیکہ پر دینے سے ہزاروں کی تعداد میں مقامی افراد بے روزگار ہو رہے ہیں.

گنگرہامہ کے عوام کا انتطامیہ کے خلاف احتجاج

احتجاج میں موجود لوگوں نے مانگ کی کہ نالہ سندھ کا ٹینڈر واپس لیا جائے۔ نالہ سندھ کو آج تک کسی نے لیز پر نہیں دیا مگر پچھلی حکومت نے نالہ سندھ کو ٹینڈر کے ذریعے ٹھیکیداروں کو لیز پر دینے کے احکامات جاری کئے۔ جس کے نتیجے میں گاندربل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کا روزگار ختم ہوگیا۔

مقامی مزدوروں نے کہا 'ہم نالہ سندھ سے اپنا اور اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالتے تھے مگر حکومت نے جب سے ٹھیکیداروں کے حوالے کیا تب سے ہم لوگ فاقہ کشی کے شکار ہوگئے ہیں۔ اب ہم ضلع ترقیاتی کمشنر اور ایس ایس پی گاندربل سے التجاء کرتے ہیں کہ ٹینڈر کا فیصلہ واپس لیں تاکہ ہمارا روزگار بحال ہو'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.