وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں نیجون علاقے کے رہائشی نے چند افراد پر جنگلات میں جے سی بی مشین کے ذریعہ جنگلاتی اراضی کو تباہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیجون گنڈ کے مقام پر گزشتہ کئی روز سے ایک جے سی بی مشین کے ذریعے جنگلاتی اراضی سے مٹی نکلا جارہا ہے اور محکمہ جنگلات کے ملازمین کے ساتھ ساتھ دوسرے محکمہ کے افسران کوئی کاروائی نہیں کررہے ہیں۔
اس تعلق سے جب علاقے کے فاریسٹ آفیسر سے سوال کیا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ یہ علاقہ ان کے حدود میں ہی نہیں آتا ہے جبکہ علاقے کے رینجر نے فوراً کام بند کرانے کا وعدہ کیا۔ وہیں علاقے کے لوگوں نے محکمہ جنگلات اور دیگر محکموں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے تعاون سے ہی اثر و رسوخ والے افراد بدعنوانی میں ملوث ہوتے ہیں۔