ETV Bharat / state

Free Medical Health camp چھترگل کنگن میں پولیس کی جانب سے مفت طبی کیمپ منعقد

سوک ایکشن پروگرام کے تحت گاندربل پولیس نے دوردراز علاقہ چھترگل کنگن میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں لوگوں کی اچھی تعداد نے شرکت کی۔

district-police-ganderbal-organise-free-medical-health-camp-in-chatergul-kangan
چھترگل کنگن میں پولیس کی جانب سے مفت طبی کیمپ منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 9:18 PM IST

چھترگل کنگن میں پولیس کی جانب سے مفت طبی کیمپ منعقد

گاندربل:ضلع پولیس گاندربل نے پیر کے روز چھترگل کنگن میں ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر کی ہدایت پر ایس ڈی پی او کنگن مظفر جان کی نگرانی میں سیوک ایکشن پروگرام کے تحت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میڈیکل کیمپ کا بنیادی مقصد چھترگل کے دور دراز علاقوں کے پسماندہ لوگوں کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرانا ہے۔

اس میڈیکل کیمپ میں محکمہ صحت کے قابل ڈاکٹروں نے لوگوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں ماہرانہ مشورہ دیا۔ وہیں کیمپ کے دوران مقامی لوگوں میں معیاری ادویات بھی مفت میں تقسیم کی گئیں۔ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر نے اس میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس دہہی علاقوں میں لوگوں کی طبی خدامات کے لیے فکر مند ہے اور اس کے لیے پولیس کئی علاقوں میں سیوک ایکشن پروگرام کے تحت پروگرامز منعقد کرتی ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ منشیات کے استعمال کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں بھی ضلعی پولیس کی جانب سے ایسے مزید میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: Free Medical Camp سی آر پی ایف کی جانب سے گنگن میں مفت طبی کیمپ منعقد

وہیں علاقے کے عام لوگوں نے پولیس کے اس اقدام کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپ سے غریب لوگوں کی طبی جانچ ہوتی ہے اور انہیں ماہر ڈاکٹروں سے ماہرانہ طبی مشورہ مل جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.