ETV Bharat / state

Ganderbal Demolition Drive انہدامی کارروائی کے دوران ٹیم کو مزاحمت  کا سامنا

گاندربل میں ملکیتی اراضی کے گرد تعمیر کی گئی عارضی دیوار کو محکمہ مال، پولیس ٹیم نے منہدم کیا۔ تاہم اس دوران مقامی باشندوں کی جانب سے انہدامی ٹیم کو مزاہمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

انہدامی کارروائی کے دوران ٹیم کو مزاہمت کا سامنا

author img

By

Published : May 13, 2023, 8:57 PM IST

انہدامی کارروائی کے دوران ٹیم کو مزاہمت کا سامنا

گاندربل (جموں و کشمیر) : وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں محکمہ مال، جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ناگبل علاقے میں ملکیتی اراضی کے گرد کھڑی کی گئی عارضی دیوار کو منہدم کرنے کے خلاف مقامی باشندوں نے اعتراض ظاہر کیا، تاہم انہدامی ٹیم نے کارروائی جاری رکھتے ہوئے عارضی دیوار کو منہدم کر دیا۔ ایک مقامی کنبے نے محکمہ مال، جموں و کشمیر پولیس کی انہدامی کارروائی کو ’’ظلم‘‘ سے تعبیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایک نامعلوم شخص نے ان کی اراضی کے جعلی دستاویز تیار کیے ہیں جبکہ یہ ان کی ملکیتی اور پشتینی اراضی ہے۔

محکمہ مال، پولیس ٹیم کو انہدامی کارروائی کے دوران مزاہمت کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے کارروائی جاری رکھتے ہوئے عارضی دیوار کو منہدم کر دیا۔ انہدامی کارروائی کے خلاف احتجاج درج کرنے والے کنبے نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’یہ اراضی ان کی پشتینی اراضی ہے اور ایک شخص نے اس کے جعلی دستاویز تیار کرکے اس میں دعویٰ کیا ہے کہ سنہ 1992میں انہیں یہ اراضی ہدیہ کی گئی ہے۔‘‘ احتجاج کر رہے مقامی باشندوں نے مزید کہا کہ ’’1990کے اوائل میں حالات اس قدر کشیدہ تھے کہ گھروں سے باہر نکلنا بھی دشوار ہو رہا تھا، اور ان حالات میں کسی غیر شخص کو کیونکر یہ اراضی ہدیہ کی جا سکتی تھی۔‘‘

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہدامی کارروائی کے خلاف احتجاج کر رہے مقامی کنبے نے محکمہ مال کے افسران خصوصاً مقامی تحصیلدار کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اراضی سے متعلق انہوں نے کئی بار تحصیل انتظامیہ، خصوصاً تحصیلدار کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’تحصیلدار نے ہماری ایک بھی نہیں سنی اور کبھی ہماری بات پر غور و فکر نہیں کیا۔‘‘

مزید پڑھیں: Demolition Drive in Ganderbal: گاندربل میں کئی ڈھانچے منہدم، کئی کنال سرکاری اراضی بازیاب

انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں پولیس سمیت ڈی سی گاندربل سے بھی رجوع کیا گیا جنہوں نے ’’انصاف کی یقین دہانی کی، تاہم تحصیلدار نے ایک نہ سنی اور انہدامی کارروائی انجام دی‘‘۔ احتجاج کر رہے کنبے نے ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے معاملہ کی غیر جانبدارانہ تحقیق کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.