گاندربل ڈپٹی کمشنر شفقت اقبال نے آج ضلع میں سڑکوں سے برف ہٹانے ، بجلی اور پانی کی سپلائی یقینی بنانے اور طبی سہولہات پہنچانے کے احکامات صادر کیے۔
اس کے علاوہ صارفین کو راشن رسوئی گیس اور اشیاء خوردنی کثیر مقدار میں میسر رکھنے کے احکامات بھی صادر کیے ہیں۔
ڈی سی گاندربل نے مختلف محکموں کے افسران کے ہمراہ لار، واکورہ،ڈب، کنگن اور صدر مقام کے مین بازروں کا بھی دورہ کیا۔
انہوں نے سڑکوں کے ساتھ ساتھ اندرونی سڑکوں سے برف ہٹانے اور انہں قابل آمد رفت بنانے کو کہا ہے۔