گاندربل: سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے شعبہ اسکول آف لیگل اسٹڈیز میں زیر تعلیم قانون کے طلباء نے جمعرات کوڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی گاندربل (ڈی ایل ایس اے) کے زیر اہتمام سیکرٹری محترمہ تبسم کی رہنمائی میں طے شدہ سرگرمیوں کے تحت انڈسٹریل ٹریبونل کم لیبر عدلیہ سرینگر اور جونائیل جسٹس بورڈ گاندربل کا دورہ کیا۔CUK Law students
ڈی ایل ایس اے گاندربل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ڈی ایل ایس اے گاندربل کی جانب سے قانون کے طلباء کے فائدے کے لیے تبسم، سکریٹری ڈی ایل ایس اے گاندربل کی رہنمائی میں اسکول آف لیگل اسٹڈیز، سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے قانون کے طلباء نے عدالتی کارروائی کا خود تجربہ حاصل کرنے کے لیے انڈسٹریل ٹریبونل کم لیبر کورٹ سری نگر اور جووینائل جسٹس بورڈ گاندربل کا دورہ کیا۔"Juvenile Justice Board Ganderbal
شعبہ قانون کے طلباء نے عدالتی کارروائی کا تجربہ حاصل کرنے کے لئے یہ دورہ کیا.دورہ کے دوران طلباء کو عدالت اور ٹریبونل کے کام کاج اور طریقہ کار کے بارے میں مفصل جانکاری دی گئی۔ طلباء کے ساتھ اسکول آف لیگل اسٹڈیز، سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے فیکلٹی ممبران بھی تھے۔
انڈسٹریل ٹریبونل کم لیبر عدلیہ سرینگر میں پروگرام کا آغاز مقدمہ کی کارروائی کا مشاہدہ کرتے ہوئے ہوا جس دوران بالا جوئیتی، پریذائیڈنگ آفیسر، انڈسٹریل ٹریبونل کم لیبر کورٹ سرینگر نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مختلف قانونی مسائل کے بارے میں مختصر تصور پیش کیا۔ قانون کے کورس کے حصول کے لیے طلبہ سے ترغیبی الفاظ بھی کہے گئے۔ جونائیل جسٹس بورڈ میں پروگرام کا آغاز امی کلثوم کی طرف سے ایک تعارفی کلمات سے کیا گیا جو کہ مجسٹریٹ جوینائل جسٹس بورڈ گاندربل ہیں۔ انہوں نے طلباء کو جونائیل جسٹس بورڈ کے درجہ بندی اور اختیارات اور جونائیل جسٹس بورڈ کے کام کے بارے میں جانکاری دی .
یہ بھی پڑھیں : Juvenile Justice Act : جونائل جسٹس ایکٹ کے عنوان پر ڈوڈہ میں پروگرام منعقد