ETV Bharat / state

گاندربل: فیس میں رعایت دینے کی مانگ کو لیکر احتجاج - جموں و کشمیر

طلبا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک برس سے کشمیر میں کاروباری حالات ابتر ہیں، جس کے پیش نظر اُن کے اہلِ خانہ فیس ادا نہیں کر سکتے۔

گاندربل: فیس میں رعایت دینے کی مانگ کو لیکر احتجاج

author img

By

Published : Sep 16, 2020, 4:31 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں زیر تعلیم متعدد طالبات نے فیس میں رعایت دینے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کر رہے طلبا نے فیس میں رعایت دینے کی مانگ کرتے ہوئے کہا: 'عالمی وبا کورونا وائرس اور اس سے قبل جموں و کشمیر کے حالات کی وجہ سے یہاں کے لوگ بے روزگار ہوئے ہیں اور کہیں سے بھی پیسے کی سبیل نہیں ہو رہی ہے، اس لئے کالج فیس میں رعایت دینی چاہئے۔'

گاندربل: فیس میں رعایت دینے کی مانگ کو لیکر احتجاج
طلبا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک برس سے کشمیر میں کاروباری حالات ابتر ہیں، جس کے پیش نظر اُنکے اہلِ خانہ فیس ادا نہیں کر سکتے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ 'گورنمنٹ کالج میں بھی اب من مانیاں شروع ہوگئی ہے۔انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: 'اگر سرکاری کالجوں میں بھی طلبا سے اتنی بھاری رقم وصول کی جائے گی تو ایسے میں طلبا کے لیے نجی کالجوں کا رخ کرنا ہی بہتر رہے گا۔'احتجاج کر رہے طلبا نے انتظامیہ سے معاشرے کے غریب طبقوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کو مد نظر رکھتے ہوئے فیس میں رعایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.