جموں و کشمیر، بھارتیہ جنتا پارٹی کی گاندربل یونٹ نے اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے 'توہین قرآن' کے خلاف ضلع دفتر میں خاموش احتجاج کیا، بی جے پی کے احتجاجی رہنما و کارکنان نے وسیم رضوی کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
گاندربل حلقہ سے بی جے پی صدر طارق احمد کا کہنا ہے کہ وسیم رضوی جیسے لوگ آپسی بھائی چارے کو خراب کرنا چاہتے ہیں اور بی جے پی وسیم رضوی کے اقدام کو برداشت نہیں کر سکتی ہے، اس لیے میں بحیثیت بی جے پی حلقہ صدر کے وزیراعظم سے اپیل کرتا ہوں اس مذموم شخص کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
بی جے پی کے ضلع صدر غلام حسن نے کہا کہ ایسے شخص کا نام بھی نہیں لینا چاہیے جو آپسی بھائی چارے کو خراب کرنا چاہتا ہے، انھوں نے کہا ایسا شخص کسی بھی مذہب کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہوسکتا ہے۔
ان کا مزید کہان تھا کہ 'قرآن پاک انصاف اور انسانیت کا درس دیتا ہے، اور تا قیامت قرآن اپنی اصلی حالت میں برقرار رہے گا، بتادیں کہ وسیم رضوی نے قرآن پاک سے 26 آیتوں کو حذف کرنے کے لئے عدالت عظمیٰ میں ایک عرضی دائر کی ہے۔