ETV Bharat / state

Road Construction Incomplete After 10 years: گاندربل:دس برس بعد بھی سڑک کی تعمیر نامکمل - etv bharat urdu

جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل کے مامرعلاقے میں پہاڑی چوٹی پرواقع آوان پٹی گاؤںAwaan pati village میں کوئی سڑک کا رابطہ نہیں ہے جس کی وجہ سے وہاں کی آبادی کو روزمرہ کی زندگی میں حمل ونقل جیسی کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

گاندربل:دس برس بعد بھی سڑک کی تعمیر نامکمل

author img

By

Published : Apr 7, 2022, 5:20 PM IST

Updated : Apr 8, 2022, 4:00 PM IST

تقربیا دس برس قبل پی ایم جی ایس وائیPMGSY کے تحت سڑک کی منظوری دی گئی تھی۔لیکن اب تک اس سڑک کی تعمیر عمل میں نہیں لائی گئی۔Road Construction Incomplete After 10 years

اس بارے میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کو منظوری ملنے کے 4 سال بعد سروے ٹیم نے اس علاقے کا جائزہ لیا اور حصول اراضی کا عمل مکمل کیا جس میں لوگوں نے اپنی زرعی زمین اس امید کے ساتھ فراہم کی کہ سڑک کی تعمیر شروع ہو جائے گی ،لیکن متعلقہ محکمے نے کوئی کاروائی نہیں کی۔

گزشتہ سال سڑک پر تعمیراتی کام شروع کیا گیا تھا لیکن زمین کے مالکان کو معاوضے کی رقم ادا نہیں کی گئی جس کی وجہ سے کام میں خلل پڑ گیا۔

ویڈیو
زمین فراہم کرنے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ زمین ان کی روزی روٹی کا ذریعہ تھی، انہوں نے اس زمین پر زرعی سرگرمیاں بند کر دی معاوضہ اور اپروچ روڈ کا مطالبہ کیا لیکن متعلقہ محکمہ ان دونوں مطالبات کو پورا کرنے میں ناکام رہا۔
گاندربل:دس برس بعد بھی سڑک کی تعمیر نامکمل

مزید پڑھیں:Ramban Road Dilapidated: رامبن میں سڑک کی خستہ حالی سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا

اس بارے میں جب ہم نے پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹو انجینئر مشتاق احمد سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ زمین کے معاوضے کے لئے ابھی تک ہمارے پاس رقم نہیں ہے ہم نے اپنی متعلقہ محکمہ کو خط لکھا ہے بہت ہی جلد ان کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

Last Updated : Apr 8, 2022, 4:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.