گاندربل: گزشتہ کئی برسوں سے مقامی و غیر مقامی این جی اوز امرناتھ یاتریوں کے لیے لنگر اور طبی خدمات انجام دے رہی ہیں وہیں سنہ 2012سے ریاست یو پی کے مرادآباد سے تعلق رکھنے والی تنظیم ’’ بنڈاری سیوا منڈل‘‘ بال تل کے راستے پر فلڈ (ایل ای ڈی) لائٹس کا انتظام کر رہی ہے۔ Non Local NGO Installs LED Lights on Yatra Route بنڈاری سیوا منڈل کی جانب سے امسال بالہ تال یاترا روٹ پر ڈومیل سے براڈی مرگ علاقے تک سینکڑوں ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں۔
این جی او کے ایک رضا کار نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ امسال انتظامیہ کی جانب سے یاتریوں کے لیے فلڈ لائٹس کا بہتر انتظام کیا گیا ہے تاہم اسکے باوجود انکی تنظیم کو بھی فلڈ لائٹس نصب کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ NGO Installs LED Lights on Yatra Route in Baltal Ganderbalانہوں نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بال تال سے براڈی مرگ تک 120 کھمبے نصب کیے گئے ہیں جبکہ ہر ایک کھمبے پر دو بڑی لائٹس نصب کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلڈ لائٹس کو برقی رو فراہم کرنے کے لیے تین جنریٹرز کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امسال 30جون سے امرناتھ یاترا شروع ہو رہی ہے۔ Amanath yatra 2022لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کے مطابق دو برس کے وقفے کے بعد امسال آٹھ سے دس لاکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔ جنوبی کشمیر کے پہلگام کے علاوہ وسطی کشمیر کے بال تل، گاندربل کے راستے یاتری مقدس امرناتھ گپھا میں لنگم کا درشن کرتے ہیں۔