ضلع انتظامیہ گاندربل نے گزشتہ شام کو ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے گاندربل میں پھر سے لگاتار لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ لیا، اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کریں، جبکہ یہ لاک ڈاؤن چھ مئی تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے جو حکم نامہ جاری کیا گیا تھا اسکے مطابق یہ لاک ڈاؤن آج صبح یعنی تین مئی کو ختم ہونا تھا۔
تاہم ضلع میں کورونا مثبت تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کو اس طرح کا فیصلہ پھر سے لینا پڑا۔ غور طلب ہے کہ اس سے پہلے جو حکم نامہ آیا تھا وہ صرف چار اضلاع کے لئے تھا جس میں سری نگر، جموں، بڈگام، اور بارہمولہ قابل زکر ہیں۔
اس دوران ضلع کی اہم شاہراوں پر بندشیں عائد کرکے مکمل طور پر بند رکھا گیا تھا تاہم اس موقع پر لازمی سروس ایمبولینس گاڑیاں، اور ایمرجنسی میں گھروں سے نکلنے والوں کو جانے دیا گیا۔
جبکہ لاک ڈاؤن کا نفاذ سختی سے عمل میں لانے کے لئے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ ساتھ پیرا ملٹری فورسز کے جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا۔ تاکہ لوگوں کی جانوں کو بچانے کی خاطر لاک ڈاؤن کو سختی سے عملایا جائے۔