اس سانحہ کے سبب سمبل سوناواری میں پانچ دنوں سے تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔
جنسی زیادتی معاملے کے بعد ہمہ گیر احتجاج کیا جارہا تھا جس کے بعد اسکول انتظامیہ نے تمام تعلیمی اداروں کو بند کردیا تھا۔
حالات کے پیش نظر گذشتہ روز سے تعلیمی ادارے دوبارہ شروع کردیے گئے ہیں۔