جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں محکمہ دیہات سُدھار میں متعلقہ اعلیٰ فسران کی لاپرواہی کی وجہ سے غریب لوگوں کو لاک ڈاؤن کے دوران کئی مشکلات سے گزرنا پڑ رہا ہے۔
لاک ڈاؤن میں بھی غریب عوام کو کسی قسم کی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔
بھلیسہ میں جاب کارڈ ہولڈرس کو اجرت نہ ملنے کی وجہ سے مقامی لوگوں نے محکمہ دیہی ترقی کے خلاف احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ ایم جی نریگا کے تحت ملنے والی رقم انہیں ادا نہیں کی گئی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ جو لوگ کام بالکل نہیں کرتے ہیں ان کے کھاتے میں رقم منتقل کی جاتی ہے لیکن جو محنت سے کام کرتے ہیں ان کو یکسر نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بی ڈی او پر بھی سنگین نوعیت کے الزامات عاید کئے۔
مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر ڈودہ سے درخواست کی کہ جاب کارڈ ہولڈرس کے حق میں بقایا جات واگزار کئے جائیں۔