کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے، نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرانے کی غرض سے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں فوج کے زیر اہتمام اسپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ میں سہ روزہ پیر پنچال کبڈی لیگ Pir Panjal Kabaddi Leagueکا اہتمام کیا گیا۔
سہ روزہ پیر پنچال کبڈی لیگ Pir Panjal Kabaddi Leagueمیں چناب سمیت پیر پنچال خطے کی مختلف ٹیموں نے حصہ لیا جن میں ڈوڈہ، کشتواڑ، رام بن، نوشہرہ، بھدرواہ کے علاوہ پونچھ سے آئی ٹیمیں قابل ذکر ہیں۔
کبڈی ٹورنامنٹ کا افتتاح فوجی افسران و سیول انتظامیہ کی موجودگی میں ڈوڈہ Kabaddi League in Dodaکے ای سی ایچ کے سربراہ، ریٹائرڈ کرنل پرشوتم نے کیا۔
پیر پنچال کبڈی لیگ ’’امیچر کبڈی فیڈریشن آف انڈیا‘‘ کے قوانیں کی بنیاد پر انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
مزید پڑھیں: ڈوڈہ میں لڑکیوں کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز
مختلف علاقوں آئے کھلاڑیوں نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس سے نہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ انہیں ایک بہترین پلیٹ فارم بھی مہیا ہوتا ہے۔