ETV Bharat / state

Pedestrian Killed ڈوڈہ میں گاڑی کی زد میں آکر راہگیر ہلاک

اتوار کے روز ڈوڈہ کے ٹھاٹری علاقے میں گاڑی کی زد میں آکر ایک راہگیر ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی شناخت بابر احمد ولد محمد رفیق کے بطور ہوئی ہے۔

pedestrian-killed-after-being-hit-by-vehicle-in-doda
ڈوڈہ میں گاڑی کی زد میں آکر راہگیر ہلاک
author img

By

Published : Jul 30, 2023, 8:36 PM IST

پونچھ: سرحدی ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹری علاقہ میں گاڑی کی زد میں آکر ایک راہگیر ہلاک ہوگیا ہے۔ایک پولیس اہلکار نے اس حوالے سے بتایا کہ ایک گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبرJK06B 1153 ملنو سے کہارا کی جانب جارہی تھی ۔ جب گاڑی چارواہ کہاڑہ کے پاس پہنچ گئی تو اس نے ایک راہگیر کو ٹکر مار دی۔انہوں نے کہا کہ راہگیر کی شناخت بابر احمد ولد محمد رفیق کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی کی ٹکر سے مذکورہ شخص کو شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد اسے علاج کے لیے فوری طور پر پی ایچ سی ٹھاٹری لے جایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دوران علاج مذکورہ شخص نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: Road Accident In Doda ڈوڈہ کے گندو میں سڑک حادثہ،ایک ہلاک تین زخمی

بتادیں کہ جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76,942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں، ان حادثات میں 12,429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1,04,983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 سالوں میں جموں کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.