ضلع ڈوڈہ کے گندو، بھلیسہ سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے گندو مارکیٹ میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مارکیٹ اور اس سے ملحقہ سڑکوں کو بلیک ٹاپ کرنے کی مانگ کی۔
احتجاجی تاجرین کے مطابق مارکیٹ میں دن بھر عوام کا رش لگا رہتا ہے، وہیں گاڑیوں کی آمد و رفت بھی جاری رہتی ہے جس کے نتیجے میں گرد و غبار سے نہ صرف راہگیروں بلکہ مقامی دکانداروں کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تاجرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی مرمت کے دوران بلیک ٹاپ نہ کرنے کے سبب خشک موسم میں دھول و گرد و غبار جبکہ بارشوں کے وقت کیچڑ سے انہیں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں؛ غلام نبی آزاد کو الوداع کرتے ہوئے وزیر اعظم رو پڑے
انہوں نے انتظامیہ سے سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ کرنے کی مانگ کی۔