ETV Bharat / state

کورونا ختم نہیں ہوا، احتیاطی تدابیر ضروری: ڈی سی ڈوڈہ - غذائی اجناس کے کٹس

ایس ایس بی کی جانب سے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں منعقد ایک تقریب کے دوران ڈی سی ڈوڈہ نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

کورونا ختم نہیں ہوا، احتیاطی تدابیر ضروری: ڈی سی ڈوڈہ

author img

By

Published : Feb 1, 2021, 7:44 PM IST

سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کی جانب سے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایس بی افسران سمیت ضلع انتظامیہ کے بھی اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔

کورونا ختم نہیں ہوا، احتیاطی تدابیر ضروری: ڈی سی ڈوڈہ

ایس ایس بی کی ساتویں بٹالین کی جانب سے ’’سیوک ایکشن پروگرام‘‘ کے تحت پیر کو ہائر سیکنڈری اسکول کھلینی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عوام سے کورونا سے متعلق سبھی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔

انہوں نے کہا کہ ’’کورونا ختم نہیں ہوا ہے، جب تک سبھی افراد کو کورونا ویکسین کی خوراک نہ دی جائے اور لمبے عرصے تک مثبت کیس سامنے نہ آئے، تب تک احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ناگزیر ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: کوکرناگ: جہاں لوگ برف پگھلا کر پیاس بجھاتے ہیں

ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں امن و قانون برقرار رکھنے، عوام کے تحفظ اور کورونا وائرس پھیلاؤ کے ابتدائی ایام میں عوام کی بے لوث خدمات انجام دینے پر ایس ایس بی کی ستائش کی۔

پروگرام کے دوران ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے اسکولی بچّوں میں ایس ایس بی کی جانب سے فراہم کیے گئے اسکولی بیگ،کھیل کود کا سامان،کمپیوٹر، واٹر پیوریفائر کے علاوہ سولہ اسکولوں کے ضرورتمندوں بچّوں کو غذائی اجناس کے کٹس فراہم کئے۔ قبل ازین پروگرام کے دوران مختلف اسکولوں کے طلبا نے تمدنی پروگرام پیش کرکے شرکاء کو محظوظ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.