ETV Bharat / state

ڈوڈہ: گاؤں رابطہ سڑک سے محروم

author img

By

Published : Aug 21, 2020, 5:31 PM IST

تحصیل بھدرواہ کے بنجلا شنکھوجا گاؤں میں سڑک سہولت دستیاب نہیں ہے۔ قدرتی حسن سے مالا مال یہ علاقہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے پسماندگی کا شکار ہے۔

گاؤں رابطہ سڑک سے محروم
گاؤں رابطہ سڑک سے محروم

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں لوگ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ڈوڈہ میں واقع بھدرواہ کا بنجلا شنکھوجا گاؤں رابطہ سڑک سے محروم ہے۔ اس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایک طرف حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ چھوٹے سے چھوٹے گاؤں کو رابطہ سڑکیں فراہم کی گئی ہیں، لیکن زمینی سطح پر لوگ آج بھی سامان دھلائی کے لیے کندھوں اور گھوڑوں کا استعمال کرتے ہیں۔

گاؤں رابطہ سڑک سے محروم

جہاں ملک میں بُلٹ ٹرین چلائی جا رہی ہے، وہیں جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں سڑک کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو ہر گزرتے وقت کے ساتھ گونا گوں مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: پُل نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

تحصیل بھدرواہ کے بنجلا شنکھوجا گاؤں میں سڑک سہولت دستیاب نہیں ہے۔ قدرتی حسن سے مالا مال یہ علاقہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے پسماندگی کا شکار ہے۔ رابطہ سڑک کی عدم دستیابی کی وجہ سے سب سے زیادہ بچّوں کو اسکول آنے جانے میں دشواریوں کا سامنا رہتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں سے تیلی گڑھ تا شنکھوجا، بنجلا سڑک کا ڈی پی آر محکمۂ تعمیرات عامہ کے دفاتر میں کسی فائل میں گم ہو گیا ہے، تاہم اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ انجینیئر تعمیرات عامہ ڈوڈہ نے بتایا کہ مذکورہ گاؤں کے لئے سڑک کا ڈی پی آر نباڑ کے تحت منظوری کے لئے بھیجا گیا ہے اور جوں ہی اس کو منظوری دی جاتی ہے، تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.