ڈوڈہ: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے کھیلانی اور گندوہ میں ساتویں بٹالین ایس ایس بی نے 15 دنوں کے لیے بنیادی کٹنگ اور ٹیلرنگ کورس کا انعقاد کیا ہے۔ چار جولائی کو شیو دیال کمانڈنٹ کی نگرانی میں امرجیت سنگھ سینیئر ڈپٹی کمانڈنٹ، منی شور جموال اسسٹنٹ کمانڈنٹ، شچرن سنگھ، اسسٹنٹ کمانڈنٹ نے اس کورس کا افتتاح کیا جس میں 30 لڑکیوں کو سکھایا جائے گا۔ Basic Cutting and Tailoring Course in District Doda
یہ بھی پڑھیں: A New Source of Livelihood for Women:کشمیر میں تعلیم یافتہ خواتین ٹیلرنگ کی طرف مائل
کورس کا بنیادی مقصد لڑکیوں کو اچھی طرح سے تربیت یافتہ بنانا ہے تاکہ وہ روزگار حاصل کر سکیں۔ ایس ایس بی کی جانب سے نوجوانوں کے لیے بھی جلد ایک کورس یا پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ وہ روزگار فراہم کر سکیں اور نشے کی لت سے بچ سکیں'۔ Basic Cutting and Tailoring Course by SSB 7th Battalion