ETV Bharat / state

ڈوڈہ: بیک ٹو ولیج کے تحت ترقیاتی کاموں کا افتتاح - پی ایم اے وائی

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کی پنچائت شانگڑو میں بیک ٹو ولیج (مرحلہ سوم) کے دوران ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا گیا۔

ڈوڈہ: بیک ٹو ولیج کے تحت ترقیاتی کاموں کا افتتاح

author img

By

Published : Oct 7, 2020, 8:36 PM IST

ضلع ڈوڈہ کے بلاک بھالہ کی پنچائت شانگڑو میں بیک ٹو ولیج تیسرے مرحلے کے دوران ایک پروگرام منعقد ہوا۔ جہاں ضلع الیکشن آفیسر ذاکر حسین نے متعدد ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔

ڈوڈہ: بیک ٹو ولیج کے تحت ترقیاتی کاموں کا افتتاح

ان کاموں میں - پکا پاتھ، تالاب، ٹائل ورک، PMAY مکانات کے علاوہ دیگر ترقیاتی کام شامل تھے۔ اسکے علاوہ جن لوگوں کو پی ایم اے وائی (پردھان منتری آواس یوجنا) کے تحت گھروں کے لئے مالی اعانت فراہم کی گئی ہے انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ انہیں اپنے مکانات کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پروگرام کے دوران عوام کو بتایا گیا کہ جس کے سر پر چھت نہیں ہے یا جس کا مکان کچا ہے اُن کو مرحلہ وار پکے مکان فراہم کئے جائیں گے۔

وزٹنگ آفیسر نے اس سے قبل B2V کے دو مراحل کے دوران شروع کیے گئے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں: بیک ٹو ولیج میں اعلیٰ افسران کے شرکت نہ کرنے پر عوام برہم

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انتظامیہ لوگوں کی دہلیز تک گورننس پہنچانے کے لئے پر عزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیک ٹو ولیج کا تیسرا مرحلہ پہلے دو مراحل کے کاموں کا جائزہ لینے اور نئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی پہل کا ایک حصہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.