ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ٹریفک قوانین سے متعلق بیداری پروگرام منعقد - ٹریفک کے قواعد پر عمل

قومی روڈ سیفٹی ماہ کے تحت پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے بس اسٹینڈ میں جمعہ کو ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

ڈوڈہ: ٹریفک قوانین سے متعلق بیداری پروگرام منعقد

author img

By

Published : Jan 22, 2021, 7:43 PM IST

خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں جاری قومی روڈ سیفٹی ماہ کے سلسلے میں موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ ڈوڈہ (ایم وی ڈی) کی جانب سے بس اسٹینڈ پر ’’سڑک سرکھشا جیون رکھشا‘‘ کے عنوان سے عوام کے لئے بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام میں ضلع کے 150 سے زیادہ مسافر گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں نے حصہ لیا۔

ڈوڈہ: ٹریفک قوانین سے متعلق بیداری پروگرام منعقد

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے آر ٹی او ڈوڈہ کلدیپ سنگھ نے روڈ سیفٹی کے پیغام کو عام کرنے اور روڈ سیفٹی ماہ کو کامیاب بنانے میں ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں سے تعاون کی اپیل کی۔

انہوں نے انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے تیزرفتاری، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال، شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے، غلط اوورٹیکنگ اور ریسنگ سے گریز کرنے کی اپیل کی۔

اے آر ٹی او ڈوڈہ نے شرکاء سے مزید کہا کہ وہ اپنی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔

انہوں نے لوگوں خاص کر نوجوانوں سے ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ پہننے اور ٹریفک کے قواعد پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

اس موقع پر میونسپل کونسل ڈوڈہ کے صدر وید پرکاش گپتا مہمان خصوصی تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.