ڈوڈہ: پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے مارمٹ علاقے سے وابستہ بھارتیہ جنتا پارٹی کارکنان (بی جے پی) نے پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی قیادت خصوصاً سابق وزیر شکتی راج پریہار اور وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’مامٹ کے باشندے علاقے میں فوجی کیمپ کو بدستور قائم رکھے جانے کے حوالہ سے بی جے پی قائدین کے مرہون منت ہیں۔‘‘ Army Withdrawal and BJP
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے منڈل پردھان سریش کمار نے کہا کہ ’’مامٹ علاقے میں دہائیوں سے قائم فوجی کیمپ سے فوج کا انخلاف شروع ہونے سے مقامی باشندوں میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی بی جے پی کارکنان نے فوری طور بی جے پی کے سینئر لیڈران کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور ان سے علاقے میں فوجی کیمپ کو بدستور قائم رکھنے کی سفارش کی۔‘‘
مزید پڑھیں: Fire at CRPF Camp سی آر پی ایف کیمپ میں آتشزدگی
سریش کمار نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’بی جے پی اعلیٰ افسران خصوصاً ایم او ایس ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے فوج کے اعلیٰ افسران کے ساتھ رابطہ قائم کیا جس کے بعد مامٹ فوجی کیمپ سے انخلاء روک دیا گیا۔‘‘ کمار نے دعویٰ کیا کہ ’’علاقے میں فوجی کیمپ بدستور قائم رہنے سے علاقے میں کافی خوشی کا ماحول ہے۔ فوج نہ صرف ملک دشمن بلکہ سماج دشمن عناصر سے بھی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔ وہیں فوج کی موجودگی سے چھوٹے بڑے جرائم کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے۔