ETV Bharat / state

Free Driving Course in Doda: فوج کے زیر اہتمام ڈرائیونگ کورس کا افتتاح - ڈوڈہ میں ڈرائیونگ، ریپئرنگ کورس

آپریشن سدبھاؤنا کے تحت فوج نے نوجوانوں کے لیے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ڈرائیونگ، ریپئرنگ کورس کا افتتاح کیا۔

فوج کے زیر اہتمام ڈرائیونگ کورس کا افتتاح

author img

By

Published : Oct 18, 2022, 6:58 PM IST

ڈوڈہ: بھارتی فوج کی جانب سے ’’آپریشن سد بھاؤنا کے تحت ’’سلمان عثمان ڈیجیٹل ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ، ڈوڈہ‘‘ کے تعاون سے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ایک ماہ کا ڈرائیونگ اور ریپرینگ کورس کا افتتاح کیا گیا۔ قصبہ ڈوڈہ سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بیس نوجوانوں کو ایک ماہ تک ڈرائیونگ اور بنیادی ریپیرئرنگ کا کورس کرایا جائے گا۔ Army organized Free Driving Course for youth in Doda

فوج کے زیر اہتمام ڈرائیونگ کورس کا افتتاح

اس موقع پر ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں فوج کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں آر ٹی او آفس ڈوڈہ کے افسران بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فوج کی 10آر آر کے میجر سومیش شرما نے کہا کہ ’’موجودہ وقت میں تعلیم یافتہ نوجوان روزگار کی تلاش کے لئے جہد وجہد کر رہے ہیں اور فوج کی جانب سے اس طرح کے کورسز سے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم ہونے کی امید ہے۔‘‘ Driving Repairing course for Doda youth

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے فوجی آفیسر نے کہا کہ ’’آج کے دور میں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنرمند ہونا بھی لازمی ہے، اس کے پیش نظر فوج کی جانب سے آپریشن سدبھاؤنا کے تحت مختلف کورسز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔‘‘ ڈرائیونگ کورس کے حوالہ سے انہوں نے کہا ایک ماہ تک جاری رہنے والے کورس میں نوجوانوں کو ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی بنیادی ریپریئرنگ سے بھی روشناس کرایا جائے گا۔

ڈرائیورنگ کورس میں شریک نوجوانوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کورسز سے نوجوانوں کو روزگار حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ فوج کی جانب سے مفت ڈرائیورنگ کورس کے انعقاد پر نوجوانوں نے فوجی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید کورسز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

مزید پڑھیں: پونچھ: فوج نے سرحدی علاقے میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.