آج چالان کاٹنے کے بعد ایک عجیب و غریب واقعہ دہلی کے مالویہ نگر تھانہ کی حدود میں واقع تریوینی کمپلیکس کے پاس دیکھنے کو ملا۔
ایک نوجوان نے چالان کاٹنے پر اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی لیکن بروقت فائربریگیڈ عملہ جائے واقعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
فی الحال پولیس نے کیس درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔
جنوبی دہلی کے ایڈیشنل ڈی سی پی پروندر سنگھ نے بتایا کہ 'پولیس کو موٹر سائیکل جلانے کی اطلاع پی سی آر کے ذریعے ملی تھی۔ در اصل شراب پی کر بائیک چلانے پر ایک موٹر سائیکل سوار کو پولیس نے چراغ دہلی کے تریوینی کمپلیکس کے پاس روکا تھا۔
اس دوران اس نوجوان نے اپنی موٹر سائیکل میں آگ لگا دی تھی۔ نوجوان کا نام راکیش ہے۔'