ETV Bharat / state

بھارت: مسلسل دوسرے روز بھی کورونا کے 90 ہزار سے زیادہ نئے معاملے - آندھرا پردیش

ملک میں کورونا کی وبا رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور اس کے پھیلنے کی بڑھتی ہوئی رفتار کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ دو دن سے مسلسل 90 ہزار سے زیادہ معاملے مسلسل سامنے آرہے ہیں۔

With over 90,000 new infections, India coronavirus tally surpasses Brazil 41 lakh cases
ملک میں مسلسل دوسرے روز بھی کورونا کے 90 ہزار سے زیادہ نئے معاملے
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 5:03 PM IST

راحت کی بات یہ ہے کہ اس بیماری سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد بھی 70 ہزار یا اس سے زیادہ اوسطاً پر برقرار ہے۔اس سے قبل اتوار کے روز، ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے 90،632 معاملے تھے۔ متاثرین کی تعداد 42 لاکھ سے زیادہ ہونے کے بعد اس وبا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں ہندوستان امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 62،75،643 تک پہنچ گئی ہے جبکہ تیسرے نمبر پر برازیل میں یہ تعداد 41،37،521 ہے۔

صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران، ملک میں متاثرین کی تعداد 42،04،613 ہوگئی ہے، جس سے کورونا انفیکشن کے 90،802 نئے معاملے ریکارڈ ہوئے ہیں۔

اسی دوران 69،564 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جس سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 32،50،429 ہوگئی ہے۔ صحت مند افراد کی نسبت متاثرین کے نئے معاملے زیادہ ہونے سے فعال معاملے 20،222 بڑھکر 8،82،542 ہو گئے ہیں۔پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ، ملک میں 1،016 افراد کی موت سے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 71،642 ہوگئی ۔ ملک میں فعال معاملے 20.99 فیصد ہیں اور صحت مند ہونے والوں کی شرح 77.31 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.70 فیصد ہے۔

کوویڈ ۔19 سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹرا میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ 15،196 بڑھ کر 2،36،208 ہوچکی ہے اور 328 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 26،604 ہوگئی۔ اس مدت کے دوران ، 7826 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوگئے، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 6،44،400 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال معاملات اسی ریاست میں ہیں۔

آندھرا پردیش میں ، اس عرصے کے دوران، مریضوں کی تعداد 1191 کم ہونے سے فعال معاملے 99،689 رہ گئے۔ ریاست میں اب تک 4417 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مجموعی طور پر 3،94،019 افراد ٹھیک ہوئے ہیں۔ جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مریضوں کی تعداد میں 351 کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہاں 99،285 زیر علاج مریض ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 6393 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 2،92،873 افراد بازیاب ہوئے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست، اترپردیش میں بھی اس عرصے کے دوران 1662 مریضوں کا اضافہ دیکھا گیا ہے ، جس کی وجہ سے 61،625 فعال معاملے اور 3920 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2،00،738 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔

تمل ناڈو میں فعال معاملوں کی تعداد 51،458 ہوگئی ہے اور 7836 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسی دوران ، ریاست میں 4،04،186 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا کے 31،635 فعال معاملے ہیں اور 895 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 1،10،241 افراد اس وبا سے بازیاب ہوئے ہیں۔ اوڈیشہ میں ، فعال معاملے 27،121 ہو چکے ہیں اور 546 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ بیماری سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد 96،364 ہوگئی ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 23،218 فعال کیسز ہیں اور 3562 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک 1،54،008 افراد بازیاب ہوئے ہیں۔ کیرالہ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 22،743 ہوگئی ہے اور 347 کی موت ہوچکی ہے جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 64،751 ہوگئی ہے۔

دارالحکومت دہلی میں فعال مریضوں کی تعداد 1039 بڑھ کر 2،09،09 ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ہی ، انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 4567 ہوگئی ہے اور اب تک 1،65،973 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔ بہار میں 16،443 فعال معاملات ہیں۔ ریاست میں 750 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 1،30،485 افراد بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ گجرات میں 16،334 فعال کیسز ہیں اور 3105 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 84،631 افراد بھی اس مرض سے بازیاب ہوئے ہیں۔ اس کے بعد ، پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 16،156 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے نجات پانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 45،455 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 1862 افراد فوت ہوچکے ہیں۔کورونا کی وبا سے ابھی تک ، مدھیہ پردیش میں 1572 ، راجستھان میں 1137 ، ہریانہ میں 806 ، جموں و کشمیر میں 784 ، جھارکھنڈ میں 469 ، چھتیس گڑھ میں 380 ، آسام میں 360 ، اتراکھنڈ میں 341 ، پدوچیری میں 314 ، گوا میں 236 ، تریپورہ میں 149 ،چندی گڑھ میں 71 ، ہماچل پردیش میں 55 ، انڈمان اور نکوبار جزیروں میں 50 ، منی پور میں 38 ، لداخ میں 35 ، میگھالیہ میں 16 ، ناگالینڈ میں 10 ، اروناچل پردیش میں آٹھ ، سکم میں پانچ اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.