ETV Bharat / state

غلام نبی آزاد کے بعد کانگریس کو نئے اپوزیشن لیڈر کی تلاش - غلام نبی آزاد سبکدوش ہونے والے ہیں

کانگریس کے سینیئر رہنما غلام نبی آزاد راجیہ سبھا میں اپنی میعاد پوری ہونے پر 15 فروری کو سبکدوش ہورہے ہیں۔

who will be ghulam nabis replacement for next lop in rajya sabha
غلام نبی آزاد کے بعد کانگریس کو نئے اپوزیشن لیڈر کی تلاش
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 10:34 AM IST

غلام نبی آزاد کے سبکدوش ہونے پر کانگریس پارٹی نئے اپوزیشن لیڈر کی تلاش میں ہے، جو راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی آواز بلند کرسکے، نئے اپوزیشن لیڈر کی فہرست میں ملکا ارجن کھڑگے، آنند شرما، دگ وجے سنگھ، پی چدمبرم سمیت متعدد رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کانگریس کو تجربہ کار رہنما کی تلاش ہے جو راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی آواز بلند کرسکے، تکنیکی طور پر آنند شرما کو یہ عہدہ دیا جانا چاہیے۔ جو فی الحال راجیہ سبھا میں نائب ایل او پی ہیں۔ گذشتہ چھ برسوں سے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ تعاؤن بھی کر رہے ہیں۔ حالانکہ شرما ان 23 رہنماؤں کے گروپ میں تھے جنہوں نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو ایک خط لکھ کر تنظیمی ردوبدل کا مطالبہ کیا تھا، جو حزب اختلاف کے رہنما کی حیثیت سے ان کے انتخاب میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

دونوں ایوانوں میں علاقائی توازن کی ضرورت کے پیش نظر اس عہدے کے لیے دگ وجے سنگھ ایک اور آپشن ہو سکتے ہیں۔ کیوں کہ وہ ہندی ریاست سے ہیں، جبکہ لوک سبھا میں ایل او پی ادھیر رنجن چودھری اور ان کے ڈپٹی گورو گوگوئی دونوں ہندی ریاست سے نہیں ہیں۔

وہیں ملکا ارجن کھڑگے کا نام بھی سرفہرست ہے کیوں کہ وہ اپوزیشن کے درمیان ایک بھروسہ مند رہنما ہیں اور راہل گاندھی کے قریبی مانے جاتے ہیں، کھڑگے ایک ممتاز دلت رہنما بھی ہیں، لہذا انہیں پارلیمنٹ میں اعلی مقام دینے سے پارٹی کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کھڑگے کو آزاد کی میعاد ختم ہونے پر راجیہ سبھا میں لایا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ کیرالہ سے تین راجیہ سبھا سیٹیں بھی اپریل میں خالی ہو رہی ہے، جن میں سے ایک کانگریس کے پاس ہے، امید ہے کہ آزاد اس ریاست سے چناؤ لڑسکتے ہیں لیکن ایوان بالا میں دوبارہ آنے کے ان کے امکانات بہت کم دکھائی دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.