ETV Bharat / state

وزیرآباد: قتل کا معمہ حل، معشوقہ ہی قاتل نکلی - لیو ان ریلیشن

ورشا نے بتایا کہ واقعہ کی رات ساحل شراب لے کر آیا تھا اور سب نے شراب پی رکھی تھی، اس کے بعد وہ ورشا کے ساتھ تعلقات بنانا چاہتا تھا۔ ورشا اپنے بھائی کی موجودگی میں منع کررہی تھی، اسی کو لے کر سب میں لڑائی ہو گئی اور ساحل کی گردن بیلٹ سے دبا دی گئی تھی۔

Wazirabad: Murder mystery solved, lover turned out to be the killer
وزیرآباد: قتل کا معمہ حل، معشوقہ ہی قاتل نکلی
author img

By

Published : Sep 16, 2020, 5:15 PM IST

گزشتہ 11 ستمبر کو وزیر آباد پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملی تھی کہ وزیر آباد کی گلی نمبر 9 میں ایک شخص بے ہوش پڑا ہے۔ ایس ایچ او وزیرآباد فوری جائے وقوع پر پہنچے، پولیس نے لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کی لیکن اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

وزیرآباد: قتل کا معمہ حل، معشوقہ ہی قاتل نکلی

پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ آس پاس کے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ پڑتال کی۔ ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھا کہ ایک لگیج آٹو اندھیرے میں آرہا ہے، اس میں سے کوئی چیز اتاری گئی۔ یہیں سے پولیس نے معاملہ کا سراغ لگا لیا۔

پولیس نے علاقہ کے تمام سامان ڈھونے والے آٹو سے پوچھ گچھ میں اس کے مالک تک پولیس جا پہنچی۔ آٹو کے مالک نے بتایا کہ اس دن اس نے اپنا آٹو مکیش نامی کسی اور شخص کو دے دیا تھا۔ جب اس شخص سے پوچھ گچھ کی گئی تو مکیش نے بتایا کہ جگ پرویش چندر ہسپتال شاستری پارک کے باہر اسے ایک خاتون اور دو افراد ملے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے مریض کو ہسپتال میں بستر نہ ہونے کی وجہ سے داخلہ نہیں مل رہا ہے اور اسے وزیرآباد لے جانا ہے اس کی مدد کرو۔

اس کے بعد جگ پرویش ہسپتال کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو کھنگالا گیا۔ جس میں ایک عورت اور دو افراد اسے وہاں لے جاتے ہوئے دکھائی دیے۔ اب پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ مقتول ساحل عرف راجہ ہے اور اسے ساتھ لے جانے والی خاتون ورشا ہے جس کے ساتھ وہ لیو ان ریلیشن میں رہتا تھا۔

پولیس نے فوراً ورشا کے گھر پر چھاپہ مارا۔ لیکن اس کا مکان بند پڑا ملا۔ اس کی آخری لوکیشن شاہجہاں پور اترپردیش ملی، جب پولیس ان کے گھر پہنچی تو ورشا وہاں بھی نہیں ملی۔ اس کے دور کے رشتہ دار کے یہاں سے ورشا اس کا بھائی آکاش اور علی نامی لڑکے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ورشا نے بتایا کہ واقعہ کی رات ساحل شراب لے کر آیا تھا اور سب نے شراب پی تھی، اس کے بعد وہ ورشا کے ساتھ تعلقات بنانا چاہتا تھا۔ ورشا اپنے بھائی کی موجودگی میں منع کررہی تھی، اسی کو لے کر سب میں لڑائی ہو گئی اور ساحل کی گردن بیلٹ سے دبا دی گئی تھی۔ اس کے بعد وہ فوراً ساحل کو جگ پرویش ہسپتال لے گئے لیکن تب تک اس کی موت ہوگئی تھی۔ اس کے بعد اس کی نعش چھپانے کا منصوبہ بنایا گیا اور وزیرآباد میں لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.