ETV Bharat / state

دہلی اسمبلی انتخابات پر تفصیلی رپورٹ - دہلی میں سبھی سیاسی پارٹیاں

قومی دارالحکومت دہلی کے 70 اسمبلی حلقوں میں صبح آٹھ بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی ہے اور شام چھ بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی۔

delhi elections
delhi elections
author img

By

Published : Feb 8, 2020, 9:22 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 2:47 PM IST

دہلی میں سبھی سیاسی جماعتیں اپنی مخالف جماعتوں کو اس انتخابات میں سخت ٹکر دے رہی ہیں۔

اس وقت دہلی میں عام آدمی پارٹی برسراقتدار ہے جبکہ اس بار بی جے پی اور کانگریس زیادہ سے زیادہ نشستوں پر جیت درج کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔

گزشتہ اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 67 نشستوں پرجیت درج کی تھی جبکہ بی جی پی نے تین اور کانگریس کے ہاتھ میں کچھ نہیں آیا تھا۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال عوام کو ترقی کے خواب دکھا رہے ہیں اور امید کر رہے ہیں کہ وہ ایک بار پھر اقتدار میں آئیں گے۔

وہیں دوسری طرف کانگریس اور بی جے پی بھی انتخابات جیتنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ بی جے پی کو توقع ہے کہ لوگ وزیر اعظم مودی کی مقبولیت کی وجہ سے پارٹی کو ووٹ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے
دہلی اسمبلی انتخابات: لائیو اپڈیٹ
دہلی اسمبلی انتخابات: پولنگ شروع

کانگریس پارٹی، جو پچھلے 15 برسوں سے اقتدار میں تھی، سنہ 2015 میں عام آدمی پارٹی کے عروج پر آنے کے بعد اسے شکست سے دو چار ہونا پڑا اور دہلی کی حکومت عآپ کے ہاتھ میں آئی۔

تمام سیاسی جماعتیں اپنی قسمت آزمائی کے لیے انتخابی میدان میں ہیں، وہیں وزیر اعلی اروند کیجریوال نئی دہلی کی سیٹ سے انتخاب لڑ رہے ہیں جبکہ نئی دہلی سیٹ پر بی جے پی کی طرف سے سنیل یادو اور کانگریس کی طرف سے رمیش سبروال کو اروند کیجریوال کے خلاف میدان میں ہے۔

عام آدمی پارٹی کے دلیپ پانڈے تیمارپور، آتیشی کالکا جی اور راگھو چڈا راجیندر نگر سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ وہیں بی جے پی نے روہینی سے وجیندر گپتا، ماڈل ٹاون سے سابق عآپ رہنما کپل مشرا اور ہری نگر سے تیجندر سنگھ پال کو انتخانی میدان میں اتارا ہے۔

کانگریس پارٹی کی طرف سے گاندھی نگر سے اروندر سنگھ لولی، چاندنی چوک سے سابق آپ رہنما الکا لامبا اور بلی مارن سے ہارون یوسف انتخاب لڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
جگجیت سنگھ کی سالگرہ پر خصوصی پیشکش
آسام: مودی نےعلیحدگی پسندوں سے اصل دھارے میں لوٹنے کی اپیل کی

دہلی میں تقریباً ایک کروڑ 4 لاکھ رائے دہندگان، آج اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان میں سے 81 لاکھ 5 ہزار 236 مرد ووٹرز ہیں اور 66 لاکھ 80 ہزار 227 خواتین ووٹرز ہیں۔

اسمبلی انتخابات کے لیے 2 ہزار 688 جگہوں پر 13 ہزار 571 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، سبھی پولنگ اسٹیشنز میں سے 3 ہزار141 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 144 پولنگ اسٹیشنز کو حساس بتایا گیا ہے۔

اس بار انتخابات میں 2 لاکھ 4 ہزار 830 ووٹرز 80 سال کی عمر سے اوپر کے ہیں اور 147 ووٹرز 100 سال کی عمر سے زائد کے ہیں، اور سب سے بزرگ ترین ووٹر 110 سال کی کلی تارہ منڈل بتائی گئی ہیں، کلی تارہ گریٹر کیلاش کی رہنے والی ہیں۔

پرامن ماحول قائم کرنے کے لیے سبھی 70 اسمبلی حلقوں میں سی آر پی ایف کی 190 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں، اس کے علاوہ 19000 ہوم گارڈز اور 42000 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی نے سبھی 70 اسمبلی حلقوں پر اپنے امیدوار اتارے ہوئے ہیں جبکہ بی جے پی نے 67، کانگریس - 66، جے ڈی یو - 2، ایل جے پی نے - 1 اسمبلی حلقے پر اپنا امیدوار اتارا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
دارالعلوم نے مظاہرے ختم کرنے کی کوئی اپیل جاری نہیں کی: مہتمم دارالعلوم دیوبند
دوسرا یک روزہ میچ: بھارت کی پہلے گیند بازی

Intro:Body:

id

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 2:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.