ETV Bharat / state

موج پور میں حالات کشیدہ - ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے موج پور میں جاکر حالات کا جائزہ لیا

شمال مشرقی دہلی کے موج پور علاقہ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرین اور اس کی حمایت میں آئے لوگوں کے درمیان پتھر بازی ہوئی ہے جس کی وجہ سے یہاں پر فساد جیسے حالات ہیں۔

موج پور میں فساد جیسے حالات
موج پور میں فساد جیسے حالات
author img

By

Published : Feb 24, 2020, 6:09 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:34 AM IST

دارالحکومت دہلی کے موج پور علاقہ میں ماحول کافی گرم ہے اور فساد جیسے حالات ہیں۔ اس دوران شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرین اور حمایت میں آئے لوگوں کے درمیان زبردست پتھر بازی ہوئی ہے۔

موج پور میں فساد جیسے حالات

اس دوران ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے موج پور میں جاکر حالات کا جائزہ لیا اور دیکھا کہ دونوں جانب سے پتھر بازی اور ہنگامہ آرائی کی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گوکل پوری تھانہ کے اے سی پی رتن لال جن کی عمر 40 برس تھی وہ اس پتھر بازی میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر یہ بھی ہے کہ بھجن پورا میں دو گھروں کو شرپسندوں نے نذر آتش کر دیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے، تاہم آدھا درجن گاڑیاں جل کر خاک ہو چکی ہیں۔ پتھر بازی کے بعد پولیس ان کو قابو میں لانے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کر رہی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.