ETV Bharat / state

دہلی تشدد: وجاہت حبیب اللہ کی عرضی پر کل سماعت

author img

By

Published : Feb 25, 2020, 12:51 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:34 PM IST

جسٹس ایس کے کول اور کے ایم جوزف کی بینچ نے درخواست پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

Violence in Delhi: SC to hear plea by ex-CIC Wajahat Habibullah seeking lodging of FIR
دہلی تشدد: سپریم کورٹ کل وجاہت حبیب اللہ کی عرضی پر سماعت کریں گا

سپریم کورٹ نے سابق چیف انفارمیشن کمشنر وجاہت حبیب اللہ اور دیگر کی دہلی میں حالیہ تشدد سے متعلق شہریت ترمیمی قانون کے حوالے سے ایف آئی آر درج کرنے کے لئے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

درخواست کو جسٹس ایس کے کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بینچ کے سامنے فوری سماعت کے لئے رکھا گیا ہے۔

بینچ نے بدھ کے روز اس معاملے کی سماعت پر اتفاق کیا۔

درخواست میں حبیب اللہ، بھیم آرمی چیف چندرشیکھر آزاد اور سماجی کارکن بہادر عباس نقوی نے بھی حکام سے ہدایت طلب کی ہے کہ وہ شاہین باغ اور قومی دارالحکومت میں دیگر مقامات پر سی اے اے کے خلاف احتجاج پر بیٹھی خواتین کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

واضح رہے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ دھرنے کے تعلق سے وجاہت حبیب اللہ نےسپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے۔

انہوں نےشاہین باغ کے احتجاج کو پُرامن قرار دیا ہے۔انہوں نےحلف میں ذکر کیا ہےکہ پولیس نے شاہین باغ کےقریب غیر ضروری ناکہ بندی کی ہے جس کی وجہ سےلوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا اگر ان ناکہ بندیوں کو ہٹا دیا جائے تو حالات معمول پر آسکتے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.