ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب بھیڑ کو ویڈیو میں قید کرنے کی کوشش کی تو وہاں موجود بھیڑ نے ناراضگی ظاہر کی۔
بھیڑ کا کہنا تھا کہ شب برات کے موقع پر روزہ ہونے کی وجہ سے لوگ سامان خریدنے باہر نکلے ہیں، لیکن گلیوں میں گھومنے پھرنے والے لوگوں کو دیکھ کر آسانی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
پرانی دہلی کی ان گلیوں میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والی بھیڑ گرچہ زیادہ تھی مگر یہ بھی سچ ہے کہ عام دنوں میں یہاں پیدل چلنا دشوار ہوتا ہے۔
تنگ گلیوں میں بہ مشکل لوگ رینگ پاتے تھے، اب ان گلیوں میں گاڑیاں تک لے جائی جاسکتی ہیں۔تاہم اس کے باوجود ان گلیوں میں جو بھیڑ دیکھی گئی اس کا کوئی جواز نہیں دیا جاسکتا ہے۔
حالانکہ وہاں کئی ایسے لوگ بھی تھے جو لوگوں سے اپنے گھروں میں واپس جانے کو کہہ رہے تھے، مگر پولیس کی آمد تک بھیڑ چھٹی نہیں۔